ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاپولرفرنٹ آف انڈیاکے خلاف جھوٹی خبریں چلانے پرری پبلک ٹی وی کے سی ای اوارنب گوسوامی کو عدالت نے بھیجا سمن

پاپولرفرنٹ آف انڈیاکے خلاف جھوٹی خبریں چلانے پرری پبلک ٹی وی کے سی ای اوارنب گوسوامی کو عدالت نے بھیجا سمن

Sat, 30 Oct 2021 13:13:34    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍اکتوبر  (ایس او نیوز؍ایجنسی)دہلی کی ایک عدالت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی پٹیشن پر ری پبلک ٹی وی ،اس کے سی او ارنب گوسوامی اور ایڈیٹر انیتاپائے ورما کو سمن بھیجا ہے ۔ پٹیشن میں الزام لگایا  گیا ہے کہ ٹی وی چینل نے 23 ستمبر کو آسام کے ضلع درنگ میں بے دخلی مہم کی مخالفت کررہے مسلمانو ں پر پولیس کی بربریت سے متعلق پی ایف آئی کےخلاف ’مبنی بر توہین‘ اور جھوٹا بے بنیاد مواد نشر کیا۔ 27 ستمبرکو ری پبلک ٹی وی نے ’درنگ فائرنگ‘ :پی ایف آئی لنک کے ساتھ دو گرفتار‘‘جیسی سرخیاں لگائیں۔ آسام تشدد دو پی ایف آئی کے افراد گرفتار، پی ایف آئی کے لوگوں پر سازش کاالزام….. پولیس نے دو پی ایف آئی کارکنوں محمد عصمت علی اور محمد چاند محمود کوگرفتار کیا ہے ۔

پی ایف آئی نے 30 ستمبر کو ری پبلک ٹی وی کو قانونی نوٹس بھیج کر کہا کہ وہ  ان کی جھوٹی اور من گھڑت خبروں ؍ رپورٹنگ ؍ٹیلی کاسٹ کے لیے غیر مشروط معافی مانگے ، لیکن اسے چینل کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا، پھر پی ایف آئی نے 23 اکتوبرکو سول جج ساکیت کورٹ دہلی کے سامنے اپنے پی آر ڈائریکٹر سلیم شیخ کے توسط سے ہتک عزت کامقدمہ دائر کیا۔ 28 اکتوبر کو اس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے مذکورہ افراد کےخلاف نوٹس جاری کردیا۔ اب معاملہ کی اگلی سماعت 3نومبر کو ہوگی۔ عرضی گزار کی طرف سے شکیل عباس ایڈووکیٹ اورایڈووکیٹ آصف علی خاں پیش ہوئے  تھے۔


Share: